اردن، اسرائیل کا غزہ کے ہسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کرنے کا اعلان

451

غزہ:اردن اور اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے ایک فیلڈ ہسپتال کو فوری طبی سامان کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے ٹوئٹر جس کو اب ایکس کا نام دیا گیا ہے پر جاری بیان میں کہا کہ اردن کی فضائیہ نے 2009 سے انکلیو میں مملکت کے زیر انتظام فیلڈ ہسپتال کو “فوری طبی امداد” فراہم کر رہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہمارے بے خوف فضائیہ کے اہلکار آدھی رات کو غزہ کے اردنی فیلڈ ہسپتال میں فوری طبی امداد کے لیے ہوائی جہاز سے اترے اور امداد فراہم کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ “غزہ کی جنگ میں زخمی ہونے والے اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گے۔

صیہونی فوج نے اردن کے بیان کے بعد جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنے عرب پڑوسی کے ساتھ ڈراپ پر “ہم آہنگی” کی ہے، جس میں اس کے بقول خوراک بھی شامل ہے۔ اس نے کہا یہ سامان طبی عملہ مریضوں کے لیے استعمال کرے گا۔”

گزشتہ ماہ سعودی عرب کی عرب نیوز نے ایک نامعلوم اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ اردن کے فیلڈ ہسپتال کو “وجود کے خطرے” کا سامنا ہے اور ممکنہ طور پر اسرائیلی بمباری کے دوران سامان کی کمی کی وجہ سے جلد ہی کام کرنا بند کر دے گا۔

انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اسرائیل کی ناکہ بندی اور انکلیو پر بمباری کی وجہ سے خوراک، پانی، بجلی اور ایندھن کی قلت کے باعث بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے خبردار کیا ہے۔