ریموٹ کنٹرول سے پیٹرول چوری کرنے والا پمپ مالک گرفتار

994
petroleum products

پشاور: پولیس نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے پیٹرول چوری کرنے والے پمپ مالک کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ نے ایک کارروائی میں عوام سے پوری قیمت لے کر کم پیٹرول  کم مقدار میں ڈالنے والے پمپ مالک کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے پورے پیسے وصول کرکے کم پیٹرول دینے کی شکایت ملنے کے بعد پیٹرول پمپ پر چھاپا مارا، جہاں سے گیج کم کرنے والا ریموٹ کنٹرول نظام برآمد ہوا، جس سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ پیٹرول پمپ کا سیلز مین ریموٹ کنٹرول کے ذریعے گیج کنٹرول کررہا تھا۔

مقامی انتظامیہ نے پیٹرول پمپ کے مالک کو گرفتار کر کے جی ٹی روڈ سردار گڑھی کے علاقے میں قائم پیٹرول پمپ سیل کردیا۔