پاکستان میں ٹیلی میڈیسن اور ٹیلی ہیلتھ سروسز کو فروغ دیا جائے، صدر مملکت

523
speculations

کراچی:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ٹیلی میڈیسن اور ٹیلی ہیلتھ کیئر پلیٹ فارمز کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز لوگوں کو صحت کے حوالے سے بروقت مشورے دینے کے علاوہ دور دراز کے علاقوں تک صحت کی خدمات کی رسائی کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

 صدر مملکت نے کہا کہ قومیں تعلیم اور صحت کی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے ناکام ہوئیں، پاکستان کو بیماریوں کے علاج کے بجائے بیماریوں سے بچاؤ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے،  انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں 28 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

 صدر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہمارے ملک میں خواتین کو مرکزی دھارے کی اقتصادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے معاشرے میں مختلف رکاوٹوں کا سامنا ہے، خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم دینے کے زیادہ مواقع پیدا کرنے میں اداروں کے کردار پر زور دیا۔