غزہ ملین مارچ روکنے کیلئے پولیس کاکریک ڈاؤن،جماعت کے متعدد رہنما و کارکنان گرفتار

980
arrested

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں غزہ ملین مارچ کا جلسہ روکنے کے لئے پولیس کا جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن ،جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں و کارکنان گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اتوار کو ہونے والے غزہ ملین مارچ کے جلسہ کا اسٹیج بنانے کے لئے ضلعی امیر نصراللہ رندھاوا مرکزی انجمن تاجران کے صدر ونائب امیر جماعت کاشف چوہدری کی قیادت میں کارکنان آبپارہ کے قریب کشمیر ہائی وے پر مطلوبہ سامان لے کر پہنچے۔ کچھ دیر بعد وہاں پولیس اور رینجرز پہنچ گئی اور جلسہ کے منتظمین کو اسٹیج بنانے سے روک دیا۔

پولیس نے سامان قبضہ میں لیتے ہوئے نصراللہ رندھاوا، کاشف چوہدری اور جماعت اسلامی کے کئی کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں ضلعی امیر نصراللہ رندھاوا مرکزی انجمن تاجران کے صدر کاشف چوہدری سمیت کئی کار کنان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  روڑے نہ اٹکائے جائیں، کل ہر صورت غزہ مارچ ہوگا، سراج الحق

 

جماعت اسلامی کے خلاف کارروائی نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کی گئی۔ گرفتاریوں کے بعد، جماعت اسلامی کے کارکنوں نے اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کو بند کر دیا۔ جبکہ دوران حراست ایک رہنما کو ہارٹ اٹیک بھی ہوا ہے۔