پختونخوا: غیر ملکیوں کے انخلا کی نگرانی کیلیے کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ

956

پشاور: کے پی کے میں غیر ملکیوں کے انخلا کی نگرانی کرنے کے لیے کنٹرول بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا میں غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکیوں کی ملک سے واپسی کے معاملے کی نگرانی کے لیے وزارت داخلہ نے باقاعدہ کنٹرول بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے ایک دستاویز کے مطابق کنٹرول روم محکمہ داخلہ  میں قائم کیا جائے گا اور یہ 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ کنٹرول روم میں گریڈ 17 سے کم کوئی بھی افسر تعینات نہیں ہوگا۔

کنٹرول روم کے قیام کا مقصد ملک میں غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکیوں کے انخلا کے فیصلے پر عمل کرانا ہے۔ ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کل ہفتے کے روز سے باقاعدل فعال کردیا جائے گا۔