نگراں وزیر خارجہ 26 اکتوبر کو ایس سی او کےاجلاس میں شرکت کریں گے

292

اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 26 اکتوبر کو کرغزستان میں ہونے والے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (CHG) کے بائیسویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

پیر کو ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ کرغز جمہوریہ کی کابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف کی دعوت پر ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (CHG) کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

CHG اجلاس میں چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہان حکومت، ایران کے نائب صدر اور پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ ایس سی او کے مبصر ممالک بیلاروس اور منگولیا کے ساتھ ساتھ مہمان ریاست ترکمانستان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

CHG SCO میں دوسرا اعلیٰ ترین فورم ہے۔ یہ بنیادی طور پر معیشت، مالیات، تجارت اور سماجی و اقتصادی تعاون کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ 26 اکتوبر 2023 کو پاکستان CHG SCO کی صدارت سنبھالے گا۔

بیان کے مطابق نگران وزیر خارجہ سی ایچ جی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔