نکوسیا:اسرائیلی سفارتخانے کے باہر دھماکا

385

نکوسیا میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر دھماکا ہوا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق قبرصی دارالحکومت نکوسیا میں گزشتہ رات گئے ایک دھماکا ہوا، جس میں ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی پولیس کے مطابق دارالحکومت کے گنجان آباد علاقے میں اسرائیلی سفارت خانے سے کم و بیش 30 میٹر کے فاصلے پر کسی دھاتی چیز یں میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس کی مقدار معمولی تھی، یہی وجہ ہے کہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے 4 نوجوانوں کو واقعے کے بعد حراست میں لیا ہے، جن کی عمریں 17 تا 21 برس ہیں۔ گرفتار افراد کے قبضے سے چاقو اور ہتھوڑا ملا ہے، اس حوالے سے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ قبرصی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد شامی شہری ہیں۔