کچے میں اغوا کیے گئے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار بازیاب

320

شکارپور: کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرزکی مشترکہ کارروائی میں مغوی ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کو بازیاب کروالیا گیا۔

واضح رہے کہ کوٹ شاہو تھانے کے ایس ایچ او محبوب بروہی سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو 7 روز قبل ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا، جنہیں پولیس و رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرا لیا۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید جسکانی کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں پولیس اوررینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا گیا، جس میں کوٹ شاہو تھانے پر حملہ کر کے ایس ایچ او سمیت اغوا کیے گئے 5ا ہلکاروں کو بازیاب کروایا گیا ہے۔

اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مسلسل مذاکرات بھی ہوتے رہے۔ ڈاکوؤں کا مطالبہ تھا کہ بدنام زمانہ ڈاکو مہربدانی کو آزاد کیا جائے، جس سے پولیس انکاری تھی۔