سعودی عرب امریکا سے مذاکرات ختم کرکے عالم اسلام کی قیادت کرے، لیاقت بلوچ

673

لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے سعودی عرب اسرائیل مذاکرات کی معطلی کا خیرقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کو مکمل ختم کرکے سعودی عرب عالم اسلام کی قیادت کرے اور مظلوم فلسطینیوں کی مدد اور اسرائیلی  ظلم وجبرکے انسداد کے لیے جوہری کردار ادا کرے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ   حرمین شریفین کے خادمین سے پوری امت کے بڑے توقعات ہیں، معصوم نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی صیہونی ظلم اور قتل و غارت گری ناقابل برداشت ہے، بے گناہ شہریوں، خواتین، معصوم بچوں کو ٹارگٹ کرنا انسانی حقوق اور انسانیت کی بدترین پامالی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  پوری دنیا میں مسلمانوں سمیت ظلم و ناانصافی کی مخالف اقوام نے اسرائیل کی مذمت اور فلسطینیوں سے ییکجہتی کردی ہے. غزہ سے انخلا کا اسرائیلی مطالبہ بین الاقوامی طور پر غیر قانونی اور کسی صورتقابل  قبول نہیں. اس ناجائز مطالبہ پر عمل ایک نئے انسانی المیہ کو جنم دے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالمِ اسلام کے پاس عزت و وقار اور ایمان کی حفاظت کے ساتھ جینے کے لیے اتحاد کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، ملت اسلامیہ نے بروقت اقدامات نہ کیے تو بیت المقدس کے بعد مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ کے لیے بھی خطرات بڑھ جائیں گے، سیاسی استحکام سے ہی اقتصادی اور سلامتی کے مسائل حل ہونگے۔