چیئرمین پی ٹی آئی  نکاح کیس کی سماعت 12اکتوبر تک ملتوی

358

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین تحریک انصاف (  پی ٹی آئی ) اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کی آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کو اٹھائے گئے سوالات پر آئندہ سماعت پر جواب دینے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کے آنے تک وقفہ کیا،سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اور پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے۔

سول جج قدرت اللہ نے کہا کہ جب تک اس کیس میں چارج فریم نہ ہو تو ملزم کو کیوں عدالت بلایا جائے؟وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ جب ہم نے کہا تب ویڈیو لنک کی سہولت نہیں دی گئی، جب چیئرمین پی ٹی آئی جیل چلے گئے تو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی بات کی جا رہی ہے۔