ایفام کے تحت آسٹریلین مسلمانوں کیلیے منعقدہ دوروزہ کنونشن اختتام پذیر

805

سڈنی:آسٹریلیا میں اسلامک فورم فار آسٹریلین مسلمز(ایفام) کے تحت ہونے والا دو روزہ کنونشن اختتام پذیر ہوا،کنونشن میں  پانچ ہزار سے زیادہ مسلمانوں نے شرکت کی جن میں بچے، نوجوان، خواتین و حضرات اور بزرگ نے شرکت کی۔یہ کنونشن آسٹریلیا کے تاریخ میں مسلمانوں کا سب  سے بڑا کنونشن تھا۔کنونشن سے مختلف مسلم اسکالرز نے خطاب کیا۔

ایفام کے صدر رئیس خان نے  تاریخی اور بھر پور کنونشن کے انعقاد کو اللہ رب العزت  کا فضل و کرم اور کنونشن کے منتظمین  کوششوں کا ثمر قرار دیا،اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ  آئندہ ہر سال اس سے بھی بڑا کنونشن منعقد ہوگا اور آئندہ سال کے لیے اس جگہ کی ابھی سے بکنگ کرالی گئی ہے۔

May be an image of 13 people

انہوں نے کہا کہ اگر اللہ  کا فضل وکرم نہ ہوتا تو یہ کنونشن کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا تھا۔انہوں نے  کنونشن کے لیے گزشتہ چھ ماہ سے دن رات کام کرنے والی ایفام کے نوجوانوں کی ٹیم کو ہیروز قرار دیتے ہوئے  کہا کہ ایفام کی قیادت، شوریٰ اور ان کارکنوں نے کسی حرص و تمنا کے بغیر صرف اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر دن رات کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا کامیاب کنونشن ان شاء اللّٰہ آسٹریلیا کے مختلف النوع رنگ، نسل اور زبانیں بولنے والے مسلمانوں کے اتحاد اور ان کے آسٹریلوی معاشرے میں قائدانہ کردار میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرے گا اور یہاں اسلام کے فروغ اور آئندہ نسل کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار متعین کرے گا۔

May be an image of 1 person, dais and crowd

اس کنونشن میں اس ملک کی سیاسی اور مسلمانوں کی دینی قیادت نے بھرپور شرکت کی اور ایفام کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

آسٹریلیا کے مفتی اعظم ابراہیم اور آسٹریلیا کے اماموں کی نیشنل آئمہ کے صدر شادی ال سلیمان دونوں دن کنونشن میں موجود رہے اور مختلف پروگراموں میں اظہار خیال بھی کیا اور ایفام کے ساتھ آئندہ بھی اپنے مکمل تعاون اور اظہار یکجہتی کیا۔

امریکا کے بڑے اسکالر ڈاکٹر یاسر قاضی نے اس کو آسٹریلیا کی تاریخ میں مسلمانوں کا بڑا کنونشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی آئندہ نسلوں کے لیے کامیابی اور آسٹریلیا میں اسلام کے فروغ میں روشنی کا مینار ثابت ہوگا۔

May be an image of 2 people, dais and text

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایفام اس طرح کا کنونشن ہر سال منعقد کرے گا اور شرکاء کی تعداد ہر سال دوگنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی یہاں آتے رہیں گے اور کنونشن میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔

امریکا کے صدر ڈاکٹر محسن انصاری نے اس کو آسٹریلیا کے مسلمانوں کا تاریخ ساز کنونشن قرار دیا اور کہا کہ اس سے یہاں کے مسلمانوں کی نوجوان نسل کو نیا عزم اور حوصلہ ملا ہے اور ان کے ایمان میں اضافہ ہوا ہے۔

May be an image of crowd

انہوں نے امید ظاہر کی ایفام ایسے کنونشن نا صرف سڈنی بلکہ آسٹریلیا کے تمام بڑے شہروں میں منعقد کرے گا۔

واضح رہے  کہ دی نیوز ٹرائب اور جسارت نے کنونشن  کے اسپانسرز کے طور پر اہم کردار ادا کیا، اس کی شاندار کامیابی میں حصہ ڈالا اور آسٹریلوی مسلم کمیونٹی کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔