پاکستان اور بنگلا دیش میں تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں،  صدر مملکت

531
condemn

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  بنگلہ دیش میں نامزد ہائی کمشنر دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لئے کام کریں،  تجارت ،معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے  بنگلہ دیش میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر احمد معروف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں،  دونوں ممالک مشترکہ مذہب اور تاریخ کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور ثقافتی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ بنگلادیش کے مثبت کاموں میں ساتھ دیا ہے، بنگلاد یش کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں ، جس کی بنیاد پر دونوں ممالک کی معیشت ترقی کرسکتی ہے۔