پاکستان اردن کے ساتھ سیاسی اور ثقافتی تعلقات بہتر بنانا چاہتا ہے،  صدر مملکت

369
condemn

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور اردن کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پارلیمانی وفود کے تبادلوں، سیاسی مشاورت اور مشترکہ وزارتی کمیشنوں کے باقاعدہ انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کی دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ اردن میں پاکستان کے سفیر تجارت، معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے کام کریں، پاکستان اردن کے ساتھ اپنے قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اردن کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور اردن کے مابین موجودہ تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور اردن ایک دوسرے کیلئے گرمجوشی رکھتے ہیں اور مشترکہ خیالات کے حامل ہیں۔

صدر مملکت نے سماجی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کیلئے اعلی سطحی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے عالم اسلام بالخصوص فلسطین اور اسلامو فوبیا سے متعلق مختلف امور پر پاکستان اور اردن کے درمیان نظریات کی یکسانیت کو سراہا۔ صدر مملکت نے مختلف مسائل پر دیگر مسلم ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔