آسٹریلیا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، نگراں وزیر خزانہ

938

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر شمشاد اختر  نے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے۔ پاکستان مختلف شعبوں میں آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

نگران وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر شمشاد اختر کی پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

ملاقات میں اہم دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے، دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر شمشاد اختر نے مزید کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔