پاکستان دوسرے ممالک سے تجارت چاہتا ہے امداد نہیں، عارف علوی

611

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان دوسرے ممالک سے تجارت چاہتا ہے امداد نہیں, امن کی بین الاقوامی ذمہ داری کو تجارت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے انھوںنے دنیا پر زور دیاہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک سے برین ڈرین کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا میں مساوی ترقی کو یقینی بنائے۔

صدر مملکت نے کہاکہ   مختلف ممالک کو پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے مستفید ہونا چاہئیے، پاکستان دنیا کو سرمایہ کاری کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے، کاروباری برادری ملکی معیشت کی ترقی اور لوگوں خاص طور پر خواتین کو روزگار کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہے۔

عارف علوی  نے کہا کہ بیرونی ممالک کا پاکستان کے ساتھ تعاون زراعت، صنعت، آئی ٹی، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہونا چاہیے، پاکستان دوسرے ممالک سے تجارت چاہتا ہے امداد نہیں۔