صدر کے خط کا مقصد سیاسی و معاشی عدم استحکام پیدا کرنا ہے، قانونی ماہرین

345
speculations

اسلام آباد:قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا مقصد سیاسی و معاشی عدم استحکام پیدا کرنا ہے، صدر مملکت کے خط سے ہیجان پیدا ہوگیا ہے، خط ان کے سرکاری منصب کے مطابق نہیں ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ   خط کا ایک ہی مقصد سیاسی و معاشی عدم استحکام پیدا کرنا ہے، صدرمملکت کا مقصد تو حل ہوگیا ہے، یہ سیاسی عدم استحکام ہے، آئینی بحران نہیں ہے، کیا سیاسی قیادت کو خوش کرنے کے لئے ملکی سالمیت کو دا پرلگا دیا جائے؟

انہوں نے کہا کہ   یہ صدر مملکت نہیں پی ٹی آئی کے ایک کارکن کا لکھا خط ہے، گیند ابھی بھی چیف الیکشن کمشنر کے کورٹ میں ہے، نئی مردم شماری کی روشنی میں پہلے حلقہ بندیاں ہوتی ہیں، الیکشن کمیشن مردم شماری کے مطابق اپنی تیاریاں کرے گا، الیکشن کرانا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔