مبینہ طور پر قتل ہونے والی 13 سالہ سارہ  کے کیس میں اہم پیش رفت

281

اسلام آباد: یوکے میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی 13 سالہ لڑکی سارہ شریف کے مبینہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ جہلم سے بازیاب پانچ کم بچوں کی چائلڈ پروٹیکشن حوالگی کے لیے جہلم پولیس کا راولپنڈی چائلڈ پروٹیکشن بیورو  سے رابطہ کیا ۔

ذرائع  کے مطابق راولپنڈی چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچے لینے سے معذرت کردی ،راولپنڈی چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں صرف میل بچے رکھنے کی گنجائش ہے،راولپنڈی فی میل بچوں کے لیے ہاسٹل کا بندوبست نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں نرسری بھی نہیں ہے،راولپنڈی چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکام نے ڈی ایس پی لیگل جہلم کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے، تمام بچے بہن بھائی ہیں، ایک دوسرے سے الگ نہیں رہ سکیں گے۔

ذرائع کا  کہنا ہے کہ راولپنڈی چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکام نے بچوں کو لاہور چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کرنے کی تجویز دے دی ،بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کرنے کا حکم مقامی عدالت نے دیا تھا، تمام بچوں کو لاہور یا راولپنڈی منتقل کرنے کا ختمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔