لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن چھٹے روز بھی جاری

335

وزیرِاعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پر لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔

ترجمان لیسکو  کا کہنا تھا کہ چھٹے روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 205کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے105ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ1 ملزم کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1زرعی،6کمرشل اور198ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو443,875  یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 18,522,713 (ایک کڑورپچاسی لاکھ بائیس ہزارسات سو تیرہ)روپے  ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے،قلعہ سادہ سنگھ حجرہ نارتھ میں زرعی کنکشن کو 25000یونٹس (600,000)روپے کی رقم بھی چارج کی گئی۔چوہنگ میں کمرشل کنکشن کو12788 یونٹس(575,500)روپے کی رقم بھی چارج کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ راجہ جنگ میں ڈائریکٹ سپلائی کو6132 یونٹس(238,535)روپے کی رقم بھی چارج کی گئی۔رائیونڈ روڈ پر ڈائریکٹ سپلائی کو 5936یونٹس،(200,000)روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔لیسکو ریجن میں چھے روز کے آپریشن کے دوران کل 1498کنکشن چیک کئے گئے۔

ترجمان لیسکو کا مزید کہنا تھا کہ 1497کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 947درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اورکل 86ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کو اب تک4,775,973یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم (201,751,130)بیس کڑورسترہ لاکھ  اکاون ہزارایک سو تیس روپے ہے۔