پاکستان کشمیرکی خودارادیت کیلیے سفارتی حمایت جاری رکھے گا، صدر مملکت

404
condemn

اسلا م آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور اقوام متحدہ کے پرچم  تلے دنیا میں قیامِ امن کے لیے اپنا  کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 

  6 ستمبر  2023  کو یومِ دفاع و شہدا   کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہاکہ ہمارا اپنا خطہ،جموں و  کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل کا منتظر ہے ۔ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔آج کا دن  ہم سے وطن کی خودمختاری ، سالمیت اور وقار کو ہرچیز سے مقدم رکھنے کا  بھی تقاضا کرتا ہے۔ پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ہم  مادرِ وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا اور  ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے  6 ستمبر کو یومِ دفاع و شہدا مناتے ہیں۔   58سال قبل آج ہی کے دن ہماری مسلح افواج اورپوری پاکستانی قوم نے غیر معمولی جرات اور بے مثال جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا تھا۔