کار دریائے نیلم میں گر گئی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

191

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے پٹھکا چھن کے قریب کار دریائے نیلم میں جا گری ۔

حکام نے بتایا کہ کار مظفرآباد سے جھنگ جا رہی تھی کہ رات کو تیز بارش کے باعث پھسل کر دریائے نیلم میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور تین مرد سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی، لاشوں کو ان کے آبائی گاؤں جھنگ روانہ کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں نے دریا میں کار کا پتہ لگایا، مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو بچا لیا۔

پولیس نے بتایا کہ رات ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو اس حادثہ کا علم نہیں تھا اور انہیں صبح اس کا علم ہوا۔