پرویز الٰہی کی گرفتاری، ڈائریکٹر نیب کل عدالت طلب

281

لاہور: لاہورہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی نیب کی گرفتاری غیرقانونی قرار دینے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری غیرقانونی قرار دینے کی درخواست پر عدالت نے ڈائریکٹر نیب کو کل جمعرات  کو  طلب کرلیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر نیب عدالت آکر بتائیں کہ چودھری پرویز الٰہی کیخلاف کب انکوائری شروع ہوئی؟ کیسے گرفتاری ہوئی۔

نیب کے پراسکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پرویز الٰہ کی گرفتاری غیرقانونی ہوئی؟ پراسکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے بلوایا میں حاضر ہوگیا، اس بارے میں نہیں ہے۔

جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ مہلت دے رہے ہیں۔ آپ جمعرات تک اپنی رپورٹ جمع کرائیں۔ پراسکیوٹر نیب نے کہا کہ مجھے تفصیلی رپورٹ کے لیے مزید کچھ دنوں کی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ جمعرات) تک اس سے متعلق جو بھی اپ ڈیٹ ہووہ پیش کریں۔