ملک میں فی تولہ سونا سینکڑوں روپے مہنگا ہوگیا

306
ecord low

اسلام آباد: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ  بڑھنے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 36 ہزار 400 روپے ہوگیا۔

سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت  2443.41روپے پر مستحکم رہی۔