توشہ خانہ کیس: عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

197
عمران خان کا سرچ وارنٹ منسوخی کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی)  کی سزا معطلی کی درخواست پر  فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کل بروز منگل کو 11 بجے سنایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ  نے سماعت کی، عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل میں کہا کہ کیس میں پبلک پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس کیا جانا ضروری ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ شکایت تو الیکشن کمیشن نے فائل کی تھی ریاست نے نہیں، ٹرائل کورٹ میں آپ نے یہ بات نہیں کی آج آپ پہلی بار یہ بات کہہ رہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کیسز میں کمپلیننٹ کو کبھی پارٹی نہیں بنایا جاتا، نیب پراسیکیوٹر کو سنا جاتا ہے، ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ نیب کو سنے بغیر کوئی آرڈر کیا جائے، فوج داری کیس میں اسٹیٹ کو نوٹس ہونا ضروری ہے، قانون میں شکایت کنندہ کا لفظ ہی نہیں ہے، اسٹیٹ کا ذکر ہے۔