سمیسٹرز فیسوں میں اضافہ ظلم ہے،طلبہ سراپہ احتجاج

367

کراچی :رپورٹ (نوید احمد جتوئی)وفاقی اردو یونیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے رواں سال کے سیمسٹرز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ،طلبہ و طالبات  کی جانب سے فیسوں کے اضافے پر یونیورسٹی روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا گیا ۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ پہلے سے مہنگائی بہت زیادہ ہے بڑی مشکلات سے والدین ہماری فیسیں ادا کر پاتے ہیں اب انتظامیہ کی جانب سے 10 فیصد فیس بڑھا کر ہمارے اوپر بڑا ظلم کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ ،راشن  مہنگا نوکریاں نہیں ہیں بے روزگاری بہت زیادہ ہے اب  تعلیمی نظام کو بھی برباد کیا جا رہا ہے اس مہنگائی کےدور میں فیسیں کہاں سے لائیں گے ؟حکومت تو کہتی ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے گا اور بڑے بڑے وعدے کرتی ہے کہ تعلیم سب کے لئے ہے اس کو فری کیا جائے گا کہاں گئی اب حکومت اور کہاں گئے ان کے وعدے ؟۔

زرائع سے معلوم ہوا کہ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں وزیٹڈ پروفیسرز کو رکھنا بہت مشکل ہوگیا ہے ،ہم نے 10فیصد فیسوں میں اضافہ کیا ہے ہمیں معلوم ہے کہ یہاں غریب عوام کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔

طلبہ کا کہناتھا کہ حکومت ان فیسوں کے معاملے پر نوٹس لے اور تعلیم کو پھر سے بحال کیا جائے فیسوں میں اضافہ ہمیں قبول نہیں ہے ،انہوں  نے  کہا کہ اگر انتظامیہ اس نوٹیفکیشن کو واپس نہ لیا تو آج صرف کراچی میں احتجاج کیا جا رہا ہے کل پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل ٹرانسپورٹ  کی فیسوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا ،ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہمیں کرائیوں میں اضافہ کرنا پرا تھا ۔