بائیس گریڈ کی سرکاری افسر کی صدر مملکت کی سیکریٹری بننے سے معذرت

477
speculations

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نامزد کی جانے والی بائیس گریڈ کی افسر حمیر احمد نے سیکریٹری بننے سے معذرت کرلی۔

میڈیا رپورٹس   کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے سیکریٹری کی تعیناتی کا معاملہ اس وقت نیا رخ اختیار کر گیا، جب صدر کی جانب سے نامزد حمیرا حمد نے صدر کی سیکریٹری بننے سے معذرت کر لی۔

سیکرٹری وزارت قومی ورثہ حمیرا احمد نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور موقف اختیار کیا کہ موجودہ حالات میں ایسے کسی عہدے کو نہیں رکھ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کسی متنازع عمل کا حصہ نہیں بنناچاہتی۔سیکرٹری وزارت قومی ورثہ حمیرااحمد کی معذرت کے بعد نگراں حکومت نے دیگر آپشن پر غورشروع کردیا اور گریڈ 22 کے 3 افسران کے نام الیکشن کمیشن اورصدر کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔