سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،  صدر مملکت

334
condemn

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معیشت، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

صدر مملکت سے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے موجودہ اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، صدر مملکت نے سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی، قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔