پختونخوا کی 9 ارکان پر مشتمل نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

559

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، جس کے ارکان کی تعداد 9 ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختون خوا حاجی غلام علی نے 9 رکنی صوبائی نگراں کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ نگراں صوبائی وزرا کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

حلف اٹھانے والے وزرا  میں سید محسود شاہ ، فیروز جمال شاہ کاکاخیل، جسٹس (ر) ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش ، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ ، ڈاکٹر محمد قاسم ، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ اور سید عامر عبداللہ  شامل ہیں۔

حلف برداری کے موقع پر صوبائی گورنر حاجی غلام علی نے نگراں  کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امیدکااظہار کیا کہ وہ اپنی تمام توانائیاں صوبے کی ترقی اور خوشحالی پر صرف کریں گے۔