عالمی مارکیٹ کے برعکس مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا

372
record low

کراچی: عالمی مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تاہم اس کے برعکس مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 5 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس سے سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 889 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کے اضافے سے نئی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 444 روپے کی سطح پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کم اور مقامی سطح پر اضافہ ہوا تھا۔