باڑہ میں جھڑپ، 2 دہشتگرد ہلاک ، 2 گرفتار

326

 خیبر: کی تحصیل باڑہ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق غیبی نیکہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا ناکہ بندی کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ 

ناکہ بندی کے قریب سے گزرنے والے دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔

 فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے۔

 سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کرلیا جبکہ  2 دہشتگرد فرار ہو گئے۔