میڈیا نوجوانوں کو فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کے بارے میں آگاہ کرے، صدر مملکت

283
institutions

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ میڈیا نوجوانوں کو فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کے بارے میں آگاہ کرے ، نوجوان فیک نیوز سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، بچوں کو خاص طور پر فیک نیوز کے مضمرات کے بارے میں تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ  میڈیا بالخصوص سینیئر صحافی تعلیمی اداروں اور جامعات کے ساتھ روابط بڑھائیں، صحافت کے میدان میں ہونے والی نئی پیش رفتوں کے بارے میں طلبا کو آگاہ کریں اور میڈیا رضاکارانہ طور پر نوجوانوں کو فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کے بارے میں آگاہی دے۔

انہوں نے کہاکہ میڈیا کی نئی شکلوں بالخصوص سوشل میڈیا کی حرکیات کو سمجھنا چاہیے، میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو اخلاقیات، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ اور تعمیری استعمال کے بارے میں بتائے۔