نگران حکومتیں مکمل غیر جانبدار ہونی چاہییں، محمد جاوید قصوری

901
neutral

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کہا ہے کہ نگران حکومتیں مکمل طور پر غیر جانبدار ہونی چاہییں جو بر سر اقتدار آ کر آئینی تقاضوں کو پورا کر یں اور عام انتخابات کے انعقاد کو بر وقت یقینی بنائیں۔

محمد جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ الیکشن کا التواء ملک کے اندر انتشار، افراتفری اور سیاسی محاذآرائی کو ہوا دے گا۔ مطلوبہ نتائج کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال قابل مذمت ہے۔ نگران سیٹ اپ کو طول دینے کی کوشش کی گئی کو جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے سٹرکوں پر بھر پور احتجاج کرے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی اور اتحادی حکومت ملک وقوم کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کے لئے انتشار کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

محمد جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بے یقینی اور سیاسی عدم استحکام کی فضا کو ختم کیا جائے ۔ ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہوگا۔ عدالتی فیصلوں کا احترام ہونا چاہیے۔ 

ان کاکہنا تھاکہ شوشل میڈیا پر قوم میں سیاسی نفرت کے بیج بو نے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ سیاسی قائدین ہوش کے ناخن لیں اور ملک وقوم کے مستقبل کو خطرے میں نہ ڈالیں۔