اسلام آباد ایئرپورٹ 15سال کیلئے آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ، ٹینڈر جاری

300

 اسلام آباد:حکومت نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو 15سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواہشمند کمپنیوں کو 8نومبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ٹینڈر کے مطابق درخواست کے ساتھ کمپنیوں کو 5ہزار ڈالر (ناقابل واپسی)کی رقم جمع کرانا لازمی ہوگی،حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس آٹ سورس کرنے سے ملک میں زرمبادلہ آنے کے ساتھ ساتھ ان ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات بھی مسافروں کو میسر آئیں گی۔