دورہ آسٹریلیا ، پہلے ون ڈے میں پاکستان شاہینز نے پاپوا نیوگنی کو 224رنز سے ہرادیا

923

 سڈنی:پاکستان شاہینز نے دور آسٹریلیا میں اپنے پہلے ون ڈے میچ میں پاپوا نیوگنی کو 224رنز سے شکست دے دی۔

اذان اویس اور عرفات منہاس کی نصف سنچریاں اسکور کیں ،فیصل اکرم کی پانچ وکٹیں حاصل کیں،پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں پر 323رنز بنائے، پاکستان شاہینز کے اوپنرز اذان اویس اذان اویس نے 72رنز کی اننگز کھیلی،عرفات منہاس نے 56رنز کی اننگز کھیلی.

جواب میں پاپوا نیوگنی کی ٹیم 22اوورز میں صرف 99رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،پاکستان شاہینز کی طرف سے فیصل اکرم نے سترہ رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں،احمد خان نے تین اور عامر حسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،پاکستان شاہینز بدھ کو(آج) آسٹریلیا کے دورے کا دوسرا اور آخری ون ڈے میچ ناردن ٹیریٹری اسٹرائیک کے خلاف کھیلیں گے۔