خیبر پختونخوا میں گرمی بڑھ گئی، آئندہ ہفتے شدید بارش کا امکان

609

پشاور: خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت بڑھ گئی جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے زیادہ تر میدانی اور کھلے علاقوں میں گرم موسم کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔  اس دوران پشاور سمیت پختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں اس ہفتے موسم گرم اور خشک رہے گا۔

بارش کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے صوبہ خیبر پختونخوا میں 8 اگست سے گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مون سون کے حالیہ اسپیل میں خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے تاہم دارالحکومت پشاور میں سب سے کم بارش ریکارڈ کی گئی۔