بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50روپے تک فی یونٹ اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری

308
more expensive

اسلام آباد:بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50روپے تک فی یونٹ اضافہ سے فی یونٹ بنیادی ٹیرف 42روپے 72پیسے تک پہنچ گیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی 2023ء سے ہوگا۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50روپے تک فی یونٹ اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی 2023ء سے ہوگا،بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 42روپے 72پیسے تک پہنچ گیا،سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف 50روپے 41پیسے تک ہوگیا۔

ماہانہ 1یا100یونٹ تک ٹیرف 3روپے اضافے اسے 16.48روپے ہوگیا،ماہانہ 101تا200یونٹ تک ٹیرف 4روپے اضافے سے 22.95روپے ہوگیا،ماہانہ 201تا300یونٹ تک کا ٹیرف 5روپے اضافے سے 27.14روپے ہوگیا۔

ماہانہ 301تا 400یونٹ کا ٹیرف 6.50روپے اضافے سے 32.03روپے ہوگیا،401تا 500یونٹ کا ٹیرف 7.50روپے اضافے سے 35.24روپے ہوگیا،ماہانہ 501تا 600یونٹ کا ٹیرف 7.50روپے اضافے سے 36.66روپے ہوگیا،ماہانہ 501تا 600یونٹ کا ٹیرف 7.50روپے اضافے سے 37.80روپے ہوگیا،ماہانہ 700یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 7.50روپے اضافے سے 42.72روپے ہوگیا۔

ماہانہ 50یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 3.95روپے برقرار ہے، ماہانہ 51سے 100یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 7.74روپے برقرار ہے۔