جدید بحری جہازوں کی شمولیت سے دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، وزیر دفاع

326
negotiations

کراچی:پاک بحریہ کے لیے تعمیرکئے جانے والے ٹائپ 054 ایلفا فری گیٹس پی این ایس شاہجہاں اور ٹیپو سلطان کی شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تھے۔ کراچی ڈاکیارڈ آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وفاقی وزیر دفاع کا استقبال کیا۔

بحری جہازوں میں جدید ترین ہتھیار اور سینسرز نصب ہیں جو کثیر خطرات کے ماحول میں آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان جہازوں کے بحری بیڑے میں شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگی تیاری میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

خواجہ محمد آصف نے پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

 وفاقی وزیر برائے دفاع نے خطے کی جیو اسٹریٹجک اور جیو اکنامک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ایک طاقتور نیول فورس کی ضرورت ہے اور ان جدید بحری جہازوں کی شمولیت سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔