موبائل فون رجسٹریشن کا عارضی نظام شروع

451

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کی سہولت کے لیے عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اس سسٹم کا افتتاح کیا، سسٹم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کو ہر قیام کے دوران کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر 120 دن تک اپنے ذاتی فون استعمال کرنے کے قابل بنائے گا۔

موبائل رجسٹریشن کے لیے اپلائی کیسے کریں؟

درخواست دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی اسناد یعنی پاسپورٹ/CNIC/NICOP (جو بھی قابل اطلاق ہو) کا استعمال کرتے ہوئے درخواست دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ DIRBS میں رجسٹریشن کے لیے ان کے موبائل ڈیوائسز میں پروگرام کردہ IMEIs درج کیے گئے ہیں۔

درخواست دہندگان جنہوں نے بیرون ملک سے کورئیر کے ذریعے موبائل ڈیوائس حاصل کی ہیں، وہ DIRBS میں سائن اپ کر سکتے ہیں اور کورئیر کیٹیگری کے تحت ادائیگی کی پرچی کی شناخت (PSID) تیار کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ادائیگی کے بعد درخواست دہندہ اپنے موبائل ڈیوائس کی ریلیز کے لیے ادا شدہ کسٹم ڈیوٹی سلپ PSID/IMEI کی تفصیلات متعلقہ کسٹم آفس کو پیش کر سکتا ہے۔

دوہری شہریت/غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والے درخواست دہندگان DIRBS میں CNIC/NICOP (قابل اطلاق) کے ساتھ پاسپورٹ نمبر پر درخواست دے سکتے ہیں۔