حکومت کا5 اگست کو پاکستان میں یوم استحصال کشمیر سرکاری  طور پر  منانے کا اعلان

239

اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر میں 05 اگست 2019 کے بھارتی غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات کے خلاف اندرون وبیرون ملک یوم استحصال بھرپور انداز سے منانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے بذریعہ ویڈیو لنک  کی اجلاس میں آزادکشمیر،گلگت بلتستان، چاروں صوبوں کے نمائندوں کے علاوہ وزارت اطلاعات ، وزارت خارجہ ، وزارت مواصلات ، پیمرا، پی ٹی وی ، پی آئی ڈی اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں 05 اگست کو اندرون وبیرون ملک یوم استحصال منانے کے حوالے سے تیاریوں حوالے سے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، اس موقع پر مشیر امور کشمیر نے کہا کہ کشمیر کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے اور اس وابستگی کو بھارت اپنے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں کشمیری یوم الحاق پاکستان اس دن کی یاد میں منا رہے ہیں کہ جب کشمیریوں نے 1947 میں پاکستان کے قیام سے قبل آج کے دن پاکستان سے الحاق کے لیے سری نگر میں قرارداد پاس کی تھی۔