چیئرمین پی ٹی آئی کومسلط کرنیوالوں کا ایجنڈا ملک کی تباہی تھی، وزیردفاع 

308
grouping

 اسلام آ باد:  وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کومسلط کرنیوالوں کا ایجنڈا ملک کی تباہی تھی۔

خواجہ آصف نے اعتراف کیا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ معاشی میدان میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔

وزیر دفاع  نے کہاکہ 9مئی دو ہزاراٹھارہ سے قبل تیارکی گئی سازش کا نکتہ عروج تھا،اسی سازش کے تحت نوازشریف کو نااہل کیا گیا،ججز نوازشریف کو ایک ٹرم کے لیے ڈس کوالیفائی کرناچاہتے ان  کوکہا گیا کہ نوازشریف کوتاحیات نااہل کرو۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے خلوص سے معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کی،حکومتی معاشی اقدامات کے ثمرات آیندہ سالوں میں سامنے آئیں گے۔