محرم الحرام انتظامات: پشاورمیں یکم سے 15 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

360
محرم الحرام انتظامات: پشاورمیں یکم سے 15 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

پشاور:محرم الحرام کے موقع پر پشاور میں یکم سے 15 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ ہو گی، اس موقع پر افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر، مساجد اور امام بارگاہوں کی دیواروں پر وال چاکنگ پرپابندی ہو گی، اذان اور جمعہ کے خطبہ کے علاوہ لاڈ سپیکر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

نفرت انگیز مواد اور اشتعال انگیز تقاریر اور گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر پاپندی ہو گی، 14 اضلاع کی انتظامیہ کو موبائل سروس کی بندش سے متعلق بھی آگاہی کے لیے مراسلہ لکھ دیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موبائل سروس بندش کی تاریخ، وقت اور مقام سے آگاہ کیا جائے، جہاں موبائل سروس بند کرنے کی ضرورت ہو اس حوالے بھی آگاہ کیا جائے، ایمرجنسی میں موبائل سروس بند کرنے سے متعلق 3 گھنٹے قبل مطلع کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محرم کی مناسبت سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔