تین ارب ڈالر قرضوں کی تحقیقات کا معاملہ: 15 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

201

اسلام آباد: پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی )نے تحریک انصاف دور حکومت میں دئیے جانے والے 3ارب ڈالر قرضوں کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے، نیب اور آڈیٹر جنرل پر مشتمل کمیٹی  بنا دی جبکہ کمیٹی نے15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کمیٹی نے نادرا کا ڈیٹا لیک ہونے اور این ٹی ایل میں کرپشن کے حوالے سے بھی ایف آئی اے حکام کو انکوائری کرکے رپورٹ جلد از جلد کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

 اجلاس کے دوران چیرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہاکہ کل ان کیمرا اجلاس میں تین ارب ڈالر کے قرضوں کا معاملہ آیا اور گورنر اسٹیٹ بنک کی جانب سے جو لسٹ دی گئی ہے اس میں بینکوں کے نام نہیں تھے کمیٹی کے رکن سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہاکہ اس معاملے کو نیب یا ایف آئی اے کو بھیجیںکمیٹی کے رکن برجیس طاہر نے کہاکہ یہ ایسا قومی سوال تھا جو میں نے ہی خزانہ کمیٹی میں اٹھایا کہ تین ارب ڈالر جو کہ 9 ہزار ارب روپے بنتے ہیںاس ملک کے 620 افراد ملک کو لوٹ کر کھا گئے ہیں۔