اے این ایف کی 4 کارروائیوں میں 128 کلو منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

385

راولپنڈی: اے این ایف کا منشیات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس حوالے سے 6 مختلف کارروائیوں  میں مجموعی طور پر 128 کلو منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق مین شرقپور لاہور کے قریب 2 گاڑیوں میں چھپائی گئی 96 کلو چرس برآمد کرکے قصور، پشاور اور ننکانہ صاحب کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کالا شاہ کاکو موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 9کلو 600 گرام افیون اور 20کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی اور اس میں ملوث نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

طارق روڈ کراچی میں واقع کوریئر آفس میں قالینوں میں پائپ کی شکل میں چھپائی گئی1کلو 720 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ پارسل کوریا کے لیے بھیجا جانا تھا۔ علاوہ ازیں کلاک چوک کراچی کے قریب ایک غیر ملکی باشندے کے قبضے سے 300 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف نے تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔