فلسطینیوں پر ظلم کرنیوالا اسرائیل پاکستان کو نصیحت کرنے سے باز رہے، ترجمان دفترخارجہ

266
Foreign Office

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے خلاف بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل  پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کرسکتا جس کی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے 53 ویں اجلاس میں پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی نمائندے نے تنقید کی تھی جس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا  ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والا اسرائیل پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کرسکتا۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا  بیان بنیادی طور پر دیگر ریاستوں کی ایک بڑی اکثریت کے بیانات سے متصادم ہے۔ اسرائیل کی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ کے پیش نظر حقوق انسانی کے تحفظ کے بارے میں پاکستان کو اس کے مشورے یا  نصیحت کی ضرورت نہیں ہے۔