سب ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں، دعا ہے نفرت کی یلغار ختم ہو جائے، صدر مملکت

441
speculations

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی  نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں، پاکستان کے اپنے چیلنجز میں پھنسا ہوا ہوں، دعا ہے پاکستان میں نفرت کی یلغار ختم اور محبت قائم ہو۔

صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کے اپنے چیلنجز میں پھنسا ہوا ہوں، دعا ہے پاکستان میں نفرت کی یلغار ختم ہو جائے اور محبت قائم ہوجائے، مختلف تہذیبوں کے بارے میں جاننے کیلئے متعدد ملکوں کے دورے کیے، تمام مذاہب معاشرے میں اخوت ومساوات پرزور دیتے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہتہذیبوں کو ماحولیاتی تبدیلی سے خطرہ ہے، تلاش کاعنصر ہر انسان میں موجود ہوتا ہے۔ دنیا آج بھی اس تلاش میں ہے کہ حقیقت کیا ہے۔