ہمارے ٹاؤن اور یوسی چیئرمینوں کو اب تک اختیارات نہیں دیے گئے، حافظ نعیم

625
taken over

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹاؤن اور یوسی چیئرمینوں کو حلف اٹھائے بارہ دن ہوگئے ہیں مگر اب تک انہیں اختیارات نہیں دیے گئے۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ   ٹرانزیشن آفیسرز ہی ٹاؤنز اور یو سیز میں اختیارات استعمال کر رہے ہیں،شہرکا میئر قبضہ میئر ہے، پورے کراچی پر طاقت کے زور پر قبضہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی پر پندرہ سال سے قابض ہے، پیپلزپارٹی کچھ بھی کرلے، بلاول زرداری اب وزیراعظم نہیں بن سکتے، پیپلز پارٹی چاہتی نہیں کہ کراچی میں کام ہوں۔

انہوں نے دعوٰی کیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی کارکردگی مایوس کن ہے، میئر کراچی سیلفیاں لینا چھوڑیں بلکہ کام کریں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹاؤن اور یوسی چیئرمینوں کو اب تک اختیارات نہیں دیے گئے، اگر اسی طرح ہوتا رہا تو احتجاج کیا جائے گا۔