نہر میں ڈوبنے اور بجلی کا کرنٹ لگنے سے 14سالہ لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق

506
نہر میں ڈوبنے اور بجلی کا کرنٹ لگنے سے 14سالہ لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق

ننکانہ صاحب :  نہر میں ڈوبنے اور بجلی کا کرنٹ لگنے سے 14سالہ لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں قلعہ روپ سنگھ میں 14سالہ لڑکا ملک فہد رضا اعوان   ٹیوب ویل سے پانی پینے لگاتو بجلی کا کرنٹ لگنے سے دم توڑگیا ۔

جبکہ تھانہ منڈی فیض آباد کے علاقہ ہیڈ تولے کی کے مقام پر قادرآباد ہیڈ بلوکی نہر میں 50سالہ نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی لاش کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کا غوطہ خور عملہ وہاں پہنچا ریسکیو عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی ڈیڈ باڈی نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دی۔