یونان میں کشتی حادثہ: پاکستان کا یوم سوگ منانے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

430
یونان میں کشتی حادثہ، پاکستان میں 19 جون یوم سوگ ہوگا سرکاری نوٹیفکیشن

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 19 جون کو ملک بھر میں یوم سوگ ہوگا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن قومی پرچم سرنگوں رہے گا جبکہ اس حوالے سے دیگر ضروری انتظامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

اتوار کو وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یونان میں 14 جون کو حادثے پر وزیراعظم نے 19 جون کو قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور ہلاک والوں کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔

مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی اعلی سطح کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے اور نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کمیٹی کے چئیرمین مقرر کیے گئے ہیں۔