امریکا کی پاکستان کے لئے آئی ایم ایف پروگرام کی حمایت

456

 واشنگٹن : امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف)پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان نمائندگان میں کیا جب رکن کانگریس آل گرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے امداد کی فراہمی میں کردار ادا کرے۔

 ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس مین آل گرین نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہے، گلوبل وارمنگ کو امریکا مسترد کرسکتا ہے مگر پاکستان اسے جھیل رہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت امداد کی شدید ضرورت ہے۔