برطانیہ: چاقو اور وین کے حملوں میں طلبہ سمیت 3 افراد ہلاک

774
برطانیہ: چاقو اور وین کے حملوں میں طلبہ سمیت 3 افراد ہلاک

ناٹنگھم: برطانونی شہر ناٹنگھم سلسلہ وارحملوں سے لرز اٹھا،چاقو اور وین کے حملوں میں طلبہ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کو سٹی سینٹر کے الکیسٹن روڈ سے چاقو کے وار سے دو افراد کے قتل کی اطلاعات موصول ہوئی،جس کے بعد مگڈالا روڈ سے ایک اور شخص کی لاش دریافت ہوئی۔

پولیس نے علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ناٹنگھم میں سٹی سینٹر ہی کے علاقے میں ملٹن اسٹریٹ پر ایک اور واقعے میں سفید رنگ کی ایک وین کی ٹکر سے تین افراد سخت زخمی ہوگئے ہیں،کائونٹر ٹیررازم پولیس تفتیش میں شامل ہے تاہم شدت پسندی سے تعلق کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

۔ 31سالہ مشتبہ شخص کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ مغربی افریقی نژاد تارک وطن ہے،خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تینوں واقعات کا آپس میں تعلق ہو سکتا ہے، پولیس نے واقعات سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا۔