کراچی کی عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ خون کی آخری بوند تک ہوگا، ضیاالدین انصاری ایڈوکیٹ

512

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ  نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ خون کی آخری بوند تک ہوگا، حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کی عوام کے دلوں کو خدمت کے ذریعے جیتا ہے۔

ضیاالدین انصاری نے کہاکہ  سندھ حکومت کے غیر جمہوری غیر آئینی ہتھکنڈوں کے باوجود میئر کراچی حافظ نعیم الرحمن ہونگے، اہل لاہور کراچی کی عوام اور جماعت اسلامی کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سندھ حکومت اور پولیس  کی گنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں جو لوگوں کے مینڈیٹ کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کے رہنے والے حکمران اور کراپٹ  پولیس کے افسران  جماعت اسلامی کے کارکنان، منتخب چیئرمین اور ورکرز کو زدہ کوب کرکے اُٹھارہے ہیں جو آئین اور قانون کی کھلی خلاف وزری ہے، ہم سندھ حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی نے ایک مسلسل جدوجہد کہ بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں جگہ پیدا کی ہے۔

ضیاالدین انصاری کاکہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں ایم کیو ایم ہویا پی پی کی غندہ گردی ہو، جماعت اسلامی کی قیادت اور ورکرز  نے ہر ظلم و جبر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کراچی میں   مختلف حیلے بہانوں نے  سیاس ہی  فسطائیت کا مظاہرہ کررہی ہے جو 1970 میں کیا تھاکہ  پی پی نے شیخ مجیب الرحمن  کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیااس لیے پاکستان دولخت ہوگیا  اور اس کے بعد  1977 میں لاڑکانہ سے جماعت اسلامی کے قائد جان محمد عباسی کو اغوا کرکے بلا مقابلہ ذوالفقار علی بھٹو نے منتخب ہونے کی کوشش کی اس کے نتیجے میں پورے پاکستان میں ایک تحریک چلی اور ذوالفقار علی بھٹو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔